16 مئی 2026 - 17:34
مآخذ: ابنا
پاکستانی وزیر داخلہ تہران پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی حکام کے ساتھ مختلف امور پر ملاقاتیں کریں گے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی حکام کے ساتھ مختلف امور پر ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ پہلے سے عوامی طور پر اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق محسن نقوی اپنے ایرانی ہم منصب سمیت ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، سرحدی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی پاکستانی وزیر داخلہ نے آرمی چیف کے ہمراہ تین روزہ دورۂ ایران کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے علیحدہ ملاقات بھی کی تھی۔

محسن نقوی اس سے قبل پاکستان کے آرمی چیف کی ایرانی صدر، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں بھی شریک رہے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha